انہیں گزشتہ روزکراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
انہیں گزشتہ روزکراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

ڈی جی افغان ٹرانزٹ زاہد کھوکھر کورونا سے انتقال کرگئے

ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

زاہد کھوکھر کے اہلخانہ کے مطابق انہیں گزشتہ روزکراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کو کوئی اور مرض لاحق نہیں تھا جبکہ گھر کے دیگرافراد بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں تھے۔

اہلخانہ کے مطابق محمد زاہد کھوکھر نے فیس بک پرآخری پوسٹ گریڈ 22 میں ترقی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی تھی جب کہ پوسٹ میں زاہد کھوکھر نے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

زاہد کھوکھرکسٹم گروپ کے سینئر ترین افسر تھے،ان کی میت آج دوپہر لاہور روانہ کی جائے گی جہاں تدفین ماڈل ٹاؤن میں کی جائے گی۔