آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے ، وکلا کی مشاورت سے اقدام اٹھاؤں گی،فائل فوٹو
آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے ، وکلا کی مشاورت سے اقدام اٹھاؤں گی،فائل فوٹو

عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔ ان کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگادیے گئے ہیں۔

مبینہ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی ان کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے۔