شہلا رضا سال 2015 سے 2017 تک گورننگ باڈی کی ممبر رہیں۔فائل فوٹو
شہلا رضا سال 2015 سے 2017 تک گورننگ باڈی کی ممبر رہیں۔فائل فوٹو

صوبائی وزیر شہلارضا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں شہلا رضا نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ خیال رہے کہ شہلا رضا نے پہلے بھی ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا تاہم دوبارہ ٹیسٹ کرانے ان میں کورونا وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔

اپنی ٹویٹ میں شہلا رضا نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے اپنی ٹیسٹ رپورٹ بھی شئیرکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میرے لیے دعا کی درخواست ہے،اب باقی اہلخانہ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

دوسری جانب خبریں ہیں کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شاہ فیصل بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ شاہ فیصل خان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ہنگو سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔