لوگوں نےاللہ کے حضورسجدہ ریز ہوکر توبہ طلب کی۔فائل فوٹو
لوگوں نےاللہ کے حضورسجدہ ریز ہوکر توبہ طلب کی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں سورج گرہن کے دوران نماز کسوف ادا کی گئی

ملک بھر میں سورج گرہن کے دوران مختلف شہروں میں نمازکسوف ادا کی گئی جس میں اللہ پاک کے حضور سجدہ ریز ہوکراستغفار طلب کی گئی۔

ملک بھر سورج کو گرہن لگا، شہر شہر نمازکسوف کے اجتماعات ہوئے۔لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نمازکسوف ادا کی گئی۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نمازکسوف پڑھائی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

کراچی،حیدرآباد،سکھراورگردونواح میں سورج گرہن کے موقع پرمختلف مساجد میں نمازکسوف ادا کی گئی اورقدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے دعائیں کی گئیں۔ باجوڑ میں بھی نمازکسوف ادا کی گئی، لوگوں نے توبہ استغفارکی۔

لاہور، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامونکی اور وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نماز کسوف ادا کی گئی جس میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکر توبہ طلب کی گئی۔