سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی ۔فائل فوٹو
سندھ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہوگئی ۔فائل فوٹو

کروناوائرس صرف 34منٹ میں ختم

امریکی سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقی مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سورج کی تیز شعاعیں کروناوائرس کو صرف 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جوکروناوائرس سے متعلق مثبت رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق سورج کی تپش اورتیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گی اورممکنہ طور پرملک میں وائرس کا رسک بھی کم ہوگا، شہری رواں ہفتے سَن باتھ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کرونا کے خلاف معاونت کرے گا۔

تحقیق کرنے والے سائنس دان ’جوس لوئس‘کا کہنا ہے کہ سورج کی تیز تپش کروناوائرس کو34 منٹ میں ختم کرسکتی ہے، سورج کی روشنی مختلف شہروں میں کرونا کے خلاف اثراندازہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت دینا کے دیگر ممالک میں سورج کی روشنی زمینی سطح پر موجود 90 فیصد کروناوائرس ختم کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ تحقیق سائنس دان کی انفرادی کوشش ہے جس پر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر داخلہ کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ولیم برائن نے صحافیوں کو بتا تھا کہ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سورج کی شعاعیں وبا کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہیں اور امید ہے کہ موسم گرما تک وائرس کا پھیلاؤ کم ہوجائے گا۔