یہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جارہا ہے۔فائل فوٹو
یہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

قربانی کے جانوروں کی باقیات تلف کرنے کیلیےپاک فضائیہ کی آگاہی مہم

پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اوردیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسزکے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جو کہ طیاروں اور ہوا بازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کو تباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اوراملاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اس پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔