برطانوی ایئرلائن کو روٹس وفاقی وزرا کی ذاتی خواہش پر بانٹے گئے
برطانوی ایئرلائن کو روٹس وفاقی وزرا کی ذاتی خواہش پر بانٹے گئے

برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز14 اگست کو پاکستان پہنچے گی

برطانوی ایئر لائن ہیتھرو ایئرپورٹ اوراسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار تین براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز 14 اگست کو پاکستان پہنچے گی۔

یہ بات برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برٹش ایئرویز اپنے عملے اور مسافروں کے تحفظ کیلیے خصوصی اضافی احتیاطی تدابیراختیارکرے گی۔

اس اقدام کو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اورعوامی تعلقات کو جوڑنے کی جانب ایک اوراہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے تحفظ کیلیے مسافروں پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جبکہ انہیں ہینڈ سینیٹائزرز بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ جہاز کا عملہ دورانِ پرواز خصوصی حفاظتی لباس میں ملبوس رہیں گے۔