روری برنس کو شاہین شاہ آفریدی نے شکارکیا۔فوتو سوشل میڈیا
روری برنس کو شاہین شاہ آفریدی نے شکارکیا۔فوتو سوشل میڈیا

ٹاس جیت کرانگلینڈ کی بیٹنگ جاری۔2 وکٹ پر80رنز بنالیے

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ٹیسٹ سیریزکے آخری مقابلے میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر80رنز بنالیے،روری برنس کو شاہین شاہ آفریدی نے شکارکیا وہ صرف6رنز بنا سکے ان کا کیچ شان مسعود نے لیا۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ73رنز پرگری،یاسر شاہ نےڈوم سبلی کو22رنزپرایل بی ڈبلیوآئوٹ کیا انہوں ری ویو بھی لیا جوکسی کام نہ آیا۔

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جبکہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا۔

قومی ٹیم کےکپتان اظہر علی کہتے ہیں کپتان کی حیثیت سے اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہوں اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

تیسرے ٹیسٹ میں  عابدعلی، اسد شفیق، فوادعالم، امام الحق اورکاشف بھٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین افریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر حمید بھی شامل ہیں۔