سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے  تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو
سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے  تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو

دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری

دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں عمران خان کا نمبر 16 واں ہے جبکہ طیب اردگان چھٹے نمبرپر ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کو” مین آف دی ایئر“ کا خطاب دیدیا گیاہے،اس فہرست میں مفتی تقی عثمانی پہلے،آیت اللہ خامنہ ای دوسرے اوراماراتی حکمران شیخ زید بن النہیان کاتیسرانمبر ہے جبکہ سعودی شاہ سلمان چوتھے ،اردن کے بادشاہ پانچویں اور طیب اردوان چھٹے نمبر ہیں۔

پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی، پہلی 50 شخصیات کا تعلق مذہبی اسکالرز اور سربراہان مملکت سے ہے۔ 450 شخصیات سیاسی، سماجی اور میڈیا سمیت 13 کیٹیگریز سے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، فہرست میں عمران خان کو مین آف دی ایئر قراردیا گیا ہے۔ دیگر پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان، مولانا الیاس قادری اور ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ امریکی کانگریس کی خاتون مسلم رہنما راشدہ تلیب کو ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔

سعوی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، حزب اللہ کے سید حسن نصر اللہ، سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب بھی فہرست میں ہیں۔

فٹبال میں لیور پول کے فٹبالر محمد صلاح، فرانس کے سابق فٹبالر زیڈان اور کرکٹ میں ہاشم آملہ شامل ہیں۔