افغان طالبان نے امریکی فوج کا قیام بڑھانے اور معاہدے میں مزید شقیں شامل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا- رپورٹ-فائل فوٹو
افغان طالبان نے امریکی فوج کا قیام بڑھانے اور معاہدے میں مزید شقیں شامل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا- رپورٹ-فائل فوٹو

افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان پیش پیش عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادرکی قیادت میں اسلام آباد پہنچا ہے، افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آیا۔

افغان طالبان کا وفد دوہا سے اسلام آباد پہنچا، وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔