ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو
ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو

اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی پرمریم نوازکے استقبال کا فیصلہ

اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی پر ن لیگ اسلام آبادنے مریم نواز کے استقبال کا فیصلہ کیا ہے، مریم نوازکو بہارہ کہو سے قافلے کی صورت میں اسلام آبادہائیکورٹ لایا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے لیگی رہنماﺅں کو بھرپور پاور شو کاٹاسک سونپ دیا،شاہد خاقان کی ہدایت پرمری کے کارکن مریم نوازکے قافلے میں شامل ہوں گے۔

آزادکشمیر سے بھی لیگی کارکنوں کو اسلام آبادبلا لیاگیاجبکہ کیپٹن صفدرکے حلقے سے بھی کارکنوں کو اسلام آبادپہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔