مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

اسٹاک مارکیٹ:حصص کی خرید و فروخت15 سال کی بلندترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے سے42 ہزار 188 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں100 انڈیکس 378 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلندترین سطح 42 ہزار 212 جب کہ کم ترین 41 ہزار 834 رہی۔
عالمی مارکیٹ میں پہلی بار فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریدوفروخت15سال کی بلند ترین سطح پر رہی اور حصص بازار میں آج 91 کروڑ 94 لاکھ شیئرزکے سودے ہوئے اورشیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 26 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 7865 ارب روپے ہے۔