لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

برطانیہ میں چاقو زنی کے واقعات۔ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

برطانیہ میں اتوار کے روزچاقو زنی کے دو مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم کے سٹی سینٹر میں چاقو زنی کی وارداتیں پیش آئیں، ہلاک اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد پولیس نے علاقے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے امید ظاہرکی ہے کہ حملہ آورجلد گرفتار ہوجائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے، ملزم کی شناخت کے لیے کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ اس حملے میں ملوث دیگر لوگوں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لے لیں گے۔

زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، حملے رات گئے کیے گئے۔عینی شاہد کیرا جو واقعے کے وقت اس علاقے میں ایک کلب میں کام کر رہی تھیں، نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے یہ سب سے مصروف شام تھی۔

 ان کا کہناتھا کہ رات 00:30 پر اپنی شفٹ مکمل کی اوراپنے ساتھیوں کے ساتھ شراب پی رہی تھیں جب انھوں نے شور شرابہ سنا۔

انھوں نے مزید کہا ko میں نے متعدد لوگوں کو لڑتے اور گھونسے مارتے دیکھا۔۔۔ کلبزاور شراب خانوں میں موجود لوگ، یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا ہو رہا ہے، باہر نکل آئے۔