خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی ۔فائل فوٹو
خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی ۔فائل فوٹو

پشاور میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔چوں کے والد شاہداللہ نے پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہارکیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے باغبانان کی 36 سالہ خاتون کو رات کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں جب کہ پانچوں بچوں اور ماں کی حالت تسلی بخش ہے۔بچوں کے والد شاہداللہ نے پانچ بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔