وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو انڈوں اور گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے صوبائی حکومتوں کو انڈوں اور گھی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں

5 جی لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہواجس میں برآمدی سیکٹر کے لیے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری دی گئی۔
ان شعبوں میں قالین سازی، لیدر مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور ٹیکسٹائل سیکٹر شامل ہیں۔
اجلاس میں ای سی سی نے آلو کی برآمد پر پابندی سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا، آلو کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ آئندہ ای سی سی اجلاس میں ہو گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں 5 جی لائسنس کے اجرا کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔