اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں مسترد

احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں تینوں کرپشن ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی تینوں ریفرنسز خارج کرکے بری کرنے کی درخواست پراحتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی اورانہوں نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پارلین،میگا منی لانڈرنگ اورہریش اینڈ کمپنی ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری سمیت تمام ملزمان کو 28 ستمبرکو طلب کرلیا،عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری کو اس مقام پر جعلی اکاﺅنٹس ریفرنسز میں بری نہیں کیا جا سکتا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت میں آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرتے ہوئے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

وکیل کا کہناتھا کہ گزشتہ شام درخواست ضمانت مقرر ہونے کا پیغام موصول ہوا۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ آصف زرداری کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔