ہوا میں غیرصحت بخش ذرات کی تعداد251 سے تجاوز کر گئی۔فائل فوٹو
ہوا میں غیرصحت بخش ذرات کی تعداد251 سے تجاوز کر گئی۔فائل فوٹو

دہلی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں بازی لے گیا

بھارت کا دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 352 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک جا پہنچی ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے جبکہ پاکستان کا آبادی و رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

یوایس ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی مقدار188 ہے۔

لاہورکی فضا بھی انتہائی مضرِصحت ہے جہاں کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد 293 تک جاپہنچی ہے۔

لاہور میں اسموگ کا سب سے زیادہ تناسب دلوخورد میں ریکارڈ کیا گیا، محکمۂ تحفظِ ماحولیات کے مطابق دلوخورد میں رات کے 5 گھنٹوں میں ہوا کا معیار اوسطاً 425 رہا۔

ترجمان محکمۂ تحفظِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ دیلو خورد کے علاوہ فیروز پور روڈ سے 22 کلو میٹر گجومتہ اور ٹاؤن ہال کے گرد و نواح میں بھی ہوا کا معیار موافق نہیں۔

ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق دونوں مقامات پر ہوا کا تناسب بالترتیب 261 اور 226 بتایا گیا ہے۔

اسموگ آپریشن کے دوران 114 صنعتی یونٹ بند اور10 بس اڈوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ دھواں چھوڑنے والی 102 گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔