پولیس واقعے کے مختلف پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔فائل فوٹو
پولیس واقعے کے مختلف پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔فائل فوٹو

بہادرآباد میں دو ماہ کی بچی کا مبینہ اغوا

بہادرآباد میں دو ماہ کی بچی ہما کا مبینہ طورپراغوا کرلیا گیا۔

بچی کے اغواکا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کرکے تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل( سی آئی اے )کے سپرد کردی گئی۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ نجی اسپتال سے دوائی لینے گئے تھے، میں بچوں کو لے کر بیٹھی ہوئی تھی کہ اغوا کار خاتون ساتھ آکر برابر میں بیٹھ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی ہما رو رہی تھی تو میں دودھ پلانے کی کوشش کررہی تھی،اغوا کارخاتون نے باتوں میں لگا کر مدد کرنے کے غرض سے ہما کو اپنے گود میں اٹھایاجب ہم اٹھ کے جانے لگے تو اغوا کار خاتون نے کہا میں بھی آگے تک ساتھ ہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ  تھوڑا سے آگے جانے کے بعد اغوا کارخاتون ہما کو لے کرغائب ہو گئی، واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ،پولیس واقعے کے مختلف پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔