پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئر کیلیے کراچی پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں
پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئر کیلیے کراچی پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں

شہیداہلکارمحکمے کافخر،انکی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پولیس چیف

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا گارڈن ہیڈ کواٹر ساوتھ میں کراچی رینج میں تعینات تمام سینئر اور جونئیر افسران سے خطاب کیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں امن وامان کے قیام کیلئے جانوں کی قربانی دینے والے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شہید محکمے کا فخر ہیں انکی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام کمانڈنگ آفیسرز کو بہترین حکمت عملی اپنانے ہوئے رواں سال کورونا اور شدید بارش سے پیدا صورتحال سمیت رمضان المبارک، محرم احرام، چہلم، ربیع الاول اور پی ایس ایل فائیو کے اختتامی میچز کی سکیورٹی میں بہترین کردار ادا کرنے پر شاباش دی۔
ایڈیشنل آئی جی نے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئر کیلئے کراچی پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس افسران و ملازمان اور انکی فیملیز کیلئے ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
کراچی پولیس کے افسران و ملازمان نجی کمپنی کیساتھ رضاکارانہ طور پر اس ہیلتھ پالیسی سے مستفید ہو سکینگے۔
چونکہ پولیس جرائم کیخلاف عوام کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اس دوران کورونا کی دوسری لہر سے متاثر پولیس کے افسران و ملازمان کی محکمے کیجانب سے مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں محکمے کے دیگر افسران و ملازمان متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں۔
شہر میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے شفاف پالیسی ترتیب دی گئی جسکے مثبت نتائج کی بنیاد پر اب شعبہ تفتیش اور ٹریفک میں بھی اس پالیسی کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
کراچی پولیس کی سینئر کمانڈ کو ہفتے میں ایک پورا دن ماتحت ملازمان کے مسائل سننے اور انکے تدارک کیلئے وقف کرنے ہدایت دی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی نے کراچی پولیس کے افسران و ملازمان کے مسائل اور شکایات سننے کیلئے بدھ کا روز مختص کرنے کا اعلان کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خطاب کے دوران ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و ملازمان کو شاباش دی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ایسے افسران و ملازمان جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر محکمے کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں، پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کیخلاف سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ عوام میں پولیس کا امیج بہتر کیا جا سکے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پوری کوشش کی ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مجموعی طور پر کراچی پولیس کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے اور اس کے مثبت نتائج سے عوام مستفید ہوں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کراچی میں تعینات تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ ان کے احکامات ہر سپاہی تک یقینی طور پر پہنچائیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس میں تعینات ہر افسر اور سپاہی ایک ٹیم طرح ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے۔