معطل شدہ سیکریٹری سجاد حسین عباسی کو بحال کرکے ممبر الیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔
معطل شدہ سیکریٹری سجاد حسین عباسی کو بحال کرکے ممبر الیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔

سندھ  بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقرر و تبادلے۔

محمد نواز شیخ وزیر اعلی انسپیکشن اینڈ انکوائری ٹیم چیئرمین تعینات۔سیکریٹری خوراک عبدالحلیم شیخ کو سیکریٹری ایکسائیز کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی۔روشن علی شیخ کو سیکریٹری سماجی بہبود تعینات کردیا گیا۔

جبکہ تمیز الدین کھیڑو کو سیکریٹری ٹریننگ اینڈ رسرچ مقرر کردیا گیا۔سید سیف الرحمان گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔معطل شدہ سیکریٹری سجاد حسین عباسی کو بحال کرکے ممبر الیکشن اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔

سعید احمد منگنیجو کو سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوآرڈینیشن تعینات کردیا گیا۔افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی سے ہٹاکرہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم جاری۔

نوید احمد شیخ کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا۔محمد ریاض الدین کو سیکریٹری انڈسٹریز و کامرس مقرر کردیا گیا۔فرحان غنی ایڈیشنل سیکریٹری گورنر سیکریٹریٹ تعینات کردیئےگئے۔جبکہ سابقہ ڈی جی ایس بی سی اے نسیم الحسن سھتوکو سیکریٹری جی اے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوآرڈینیشن تعینات کردیا گیا ہے۔