کراچی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار

مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

November 23, 2026 · قومی
کراچی میں پولیس کے مختلف مقابلے،10 زخمیوں سمیت 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس کے مختلف مقابلے،10 زخمیوں سمیت 11 ملزمان گرفتار

 

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ سرغنہ رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کلاکوٹ کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کر جبران کو حراست میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، اس کا بھائی ساربان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق جبران کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔تاحال پولیس کی جانب سے کارروائی اور گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ملزم جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ مختلف جرائم کے الزامات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ اس کے خلاف منشیات رکھنے اور تشدد سمیت مختلف جرائم کے مقدمات درج ہونے کی اطلاعات ہیں۔