شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔فائل فوٹو
شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین۔فائل فوٹو

مریم نوازشریف کیلیے خصوصی ٹرک تیار

پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور کارکنان نے مینار پاکستان پہنچنا شر وع کر دیاہے تاہم مریم نوازشریف ریلی کی شکل میں جاتی امراسے ٹرک پر سوار ہو کرنکلیں گے اور اس کییئے خصوصی ٹرک تیارکیا گیاہے جس میں بنیادی سہولیات بنوائی گئی ہیں ۔

مریم نواز اور دیگر قائدین خصوصی ٹرک میں سوار ہوں گے جس میں چائے کیلیے کیتلیاں ، کھانا گرم کرنے کیلیے اوون اور پینے کیلیے پانی کے ساتھ ساتھ سپرائٹ کے کینز بھی رکھے گئے ہیں ۔ خصوصی ٹرک میں صوفے اور بیڈ لگایا گیاہے کیونکہ اگر دوران سفر مریم نوازآرام کرنا چاہیں تو اس کیلیے یہ سہولت بھی رکھی گئی ہے۔

سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرک کے اندرونی حصے میں ” ڈی سی انورٹر “ اے سی بھی لگایا گیاہے تاکہ گرم ہوا حاصل کرنے کا ذریعہ بھی فراہم کیا جا سکے اور سردی کو مات دی جائے ۔ اندرونی حصہ سے سیڑھیاں ٹرک کے بالائی حصہ پر جاتی ہیں جہاں مریم نواز دیگر قائدین کے سارتھ کھڑیں ہوں گی اور کارکنان کے ساتھ خطاب اور انہیں ہدایات بھی دے سکیں گی ۔

آج ریلی کھوکھر پیلس سے نکلے گی اور جاتی امراجائے گی جہاں مریم نواز ٹرک پر سوار ہوں گی اور مینار پاکستان کی طرف ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گی ۔ دیگر شہروں سے بھی کارکنان اور رہنماﺅں نے ریلیوں کی شکل میں نکلنے کی تیاری کرلی ہے ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد اور دیگر قریبی شہروں سے ریلیاں لاہور کیلئے روانہ ہو رہی ہیں ۔