ملزمان خیابان راحت کے فیز 6 میں واقعہ بنگلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔فائل فوٹو
 ملزمان خیابان راحت کے فیز 6 میں واقعہ بنگلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔فائل فوٹو

لیگی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کی جانب سے چھاپے

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے سے قبل لیگی رہنماؤں کے گھروں پرپولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں (ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ کے گھرپرپولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے توفیق بٹ گھر میں موجود نہ تھے جس پر پولیس اہلکار واپس لوٹ گئے۔

ایم پی اے توفیق بٹ نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے میں شرکت سے روکنے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے ایم پی اے نواز چوہان کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے ان کے گھرپر چھاپہ کا دعویٰ مارا ہے۔لیگی ایم پی اے نواز چوہان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں اور چھاپے جلسے سے نہیں روک سکتے۔

خیال رہے کہ لاہور کا مینارِ پاکستان گراؤنڈ جو اَب گریٹر اقبال پارک میں بدل چکا ہے وہاں آج یعنی 13 دسمبر کو پی ڈی ایم طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔