سی ٹی ڈی نے ایسے سوشل میڈیا صارفین کی ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا
سی ٹی ڈی نے ایسے سوشل میڈیا صارفین کی ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا

محکمہ انسداد دہشت گردی میں کالی بھیڑوں نے سرکاری اسلحہ ہی غائب کردیا

کراچی میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے سرکاری اسلحہ میں خردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی میں کالی بھیڑوں نے سرکاری اسلحہ ہی غائب کردیا۔ واقعہ میں ملوث برطرف ہیڈ کانسٹیبل محمد نذیر کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سی ٹی ڈی کے اسلحہ خانے میں چھ اٹلین ساختہ بریٹا پستول کی جگہ لوکل پستول جمع کرائی گئی ہے جبکہ امریکی ساختہ سیون گلاک پستول کے مختلف حصوں کو لوکل میڈ حصوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق سرکاری پستول کو بھی غیر معیاری اسلحہ سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق برطرف ہیڈ کانسٹیبل محمد نذیر اسلحہ کی حفاظت کا ذمہ دار تھا۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ اہلکار 2001 سے سی ٹی ڈی میں تعینات تھا۔ وہ 2010 میں بھی اسلحہ کی خورد برد میں ملوث رہا ہے۔