ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ،ایک شادی ہال اور13 افرادپرجرمانےعائدکئے گئے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ریسٹورنٹ،ایک شادی ہال اور13 افرادپرجرمانےعائدکئے گئے

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں قائم 3 ریسٹورینٹس سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر فائیو اسٹار ہوٹل میں قائم 3 ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے۔

ڈی سی جنوبی ارشاد علی سوڈھر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کی۔

علی سوڈھر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مقامی 5 اسٹار ہوٹل میں قائم 3 ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں۔ڈی سی ضلع جنوبی کے مطابق چاندنی، اسکورا اور چائنیز ریسٹورینٹ تائی پان کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی جنوبی کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیزکے تحت انڈور ڈائیننگ پرپابندی ہے اورفائیو اسٹار ہوٹل میں قائم تینوں ریسٹورینٹس میں ان ڈور ڈائننگ کے باعث کارروائی کی گئی۔