ٹیسٹ سیریزکاپہلامیچ 26دسمبرسے مائونٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔فائل فوٹو
 ٹیسٹ سیریزکاپہلامیچ 26دسمبرسے مائونٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا،بابراعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے آﺅٹ ہو گئے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے،سرفراز احمد ،شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعودٹیم کاحصہ ہیں ،فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس،عمران بٹ ،حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بھی سکواڈمیں شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریزکاپہلامیچ 26دسمبرسے مائونٹ منگنوئی میں شروع ہوگا ،ٹورسلیکشن کمیٹی نے اوپنرعمران بٹ کوٹیسٹ اسکواڈمیں پہلی بارشامل کیا۔

‏دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

بابراعظم 13 دسمبر کو انجرڈ ہوئے اور انہیں 12 روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو شروع ہونا ہے جس کی وجہ سے امکان یہی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بابر اعظم بروقت فٹ نہیں ہو سکیں گے اور آج پی سی بی نے اعلان کر دیا کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے، بابراعظم کے نائب محمد رضوان پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتانی کریں گے۔