اسپورٹس پروگرام میں تائی کوانڈو سیکھنے والے بچوں نے ایس ایس پی کو کراٹے کے ڈیمونسٹریشن پیش کیے
اسپورٹس پروگرام میں تائی کوانڈو سیکھنے والے بچوں نے ایس ایس پی کو کراٹے کے ڈیمونسٹریشن پیش کیے

ایس ایس پی آفس ضلع سینٹرل میں یوم قائد پراسپورٹس پروگرام کا انعقاد

ایس ایس پی آفس ضلع سینٹرل میں قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے اسپورٹس پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں میں سی پی ایل سی ضلع سینٹرل کے نمائندگان و دیگر شرکا نے شرکت کی۔

اسپورٹس پروگرام میں تائی کوانڈو سیکھنے والے بچوں نے ایس ایس پی کو کراٹے کے ڈیمونسٹریشن پیش کیے۔

بچوں نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور تمام شرکا سے داد وصول کی۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ایس ایس پی سنٹرل ملک مرتضی بچوں میں گھل مل گئے اور گپ شپ کی۔