پاکستانی لیجنڈری اولپمیئن باکسر نے عامر خان کو فائٹ کا چیلنج، ناک آؤٹ کرنے کی للکار دے دی
پاکستانی لیجنڈری اولپمیئن باکسر نے عامر خان کو فائٹ کا چیلنج، ناک آؤٹ کرنے کی للکار دے دی

حسین شاہ نے عامر خان کو فائٹ کا چیلنج دے دیا

حسین شاہ نے عامر خان کو فائٹ کا چیلنج، ناک آؤٹ کرنے کی للکار دے دی

پاکستان کے سابق باکسر اولپمیئن حسین شاہ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ برطانوی باکسر کو ناک آؤٹ کردیں گے۔
پاکستان کے 56 سال کے اولمپک میڈلسٹ حسین شاہ نے 34 سال کے عامرخان کو فائٹ کا چیلنج کردیا۔
اپنے ایک بیان میں پاکستانی لیجنڈری باکسر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دو مہینے کے نوٹس پر عامر خان سے پاکستان میں کسی بھی جگہ فائٹ کے لیے تیار ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری فائٹ مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی طرح کی ہوگی، ہار جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف ناک آؤٹ پر ہوگا۔
حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ عامر خان کو ناک آؤٹ کردیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی باکسر حسین شاہ نے 1988 کے سیول اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیتا تھا۔