اگلے چند روز میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے چند روز میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں سردی کی لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے، اس سے قبل سردی کی لہر جمعے تک ختم ہونے کی توقع تھی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک کراچی میں بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار چند روز کے دوران متوازن اور معمول سے تیز ریکارڈ ہوسکتی ہیں جب کہ مغربی اثرات کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔