جمعرات کو 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔فائل فوٹو
جمعرات کو 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔فائل فوٹو

ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ اگلے ماہ شیڈول ہے جس دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 پر مشتمل ہے۔ بسمہ معروف 20 دسمبر سے کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ تھیں تاہم وہ کراچی سے فیملی کو جوائن کرنے کے لیے لاہور کیلیے روانہ ہو چکی ہیں۔

ہیڈ آف ویمنز ونگ اور چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے ماہ دورہ جنوبی افریقہ کیلیے خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دستیاب نہیں ہوں گی، ہم نے بسمہ معروف کی درخواست کو تسلیم کیا وہ خود بھی سیریز چھوڑنے پر مایوس تھیں مگر فیملی ترجیحات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔

عروج ممتاز کاکہنا ہے کہ جب ہم جمعرات کو 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے تو اس کے ساتھ ہی دورہ جنوبی افریقہ کیلیے عارضی کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔