قومی خواتین کرکٹ ٹیم 11 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔فائل فوٹو
قومی خواتین کرکٹ ٹیم 11 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔فائل فوٹو

دورہ جنوبی افریقہ کیلیے17 رکنی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقہ کیلیے 17 رکنی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دورہ جنوبی افریقہ کیلیے اعلان کردہ 17 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور،عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ڈیانابیگ، فاطمہ ثناء، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروبہ شامل ہیں۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 11 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی اور دورے کے دوران تین ٹی 20 اور اتنے ہی ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی مستقل کپتان بسمہ معروف خاندانی وجوہات کی بناپر دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار ہو گئی تھیں۔ وہ 20 دسمبر سے کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ تھیں تاہم اب وہ کراچی سے فیملی کو جوائن کرنے کے لیے لاہور کیلیے روانہ ہو چکی ہیں۔