عوام کی مدد اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مقصد ہے، ایسے کیمپوں کا انعقاد کرتے رہیں گے، ڈاکٹر علی صہیب
عوام کی مدد اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مقصد ہے، ایسے کیمپوں کا انعقاد کرتے رہیں گے، ڈاکٹر علی صہیب

غیر سرکاری تنظیم دی برج کے تحت گلشن حدید میں مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

گلشن حدید میں مفت ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
غیر سرکاری تنظیم دی برج نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ٹیم کے ہمراہ دانتوں کے جملہ امراض کا معائنہ کیا۔

دی برج کے تحت منعقدہ کیمپ میں ڈاکٹر دانتوں کے مریض کا معائنہ کررہا ہے
دی برج کے تحت منعقدہ کیمپ میں ڈاکٹر دانتوں کے مریض کا معائنہ کررہا ہے

ڈاؤ میڈیکل کے ڈاکٹرز اور کے ایم ڈی سی کے رضا کاروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں۔

دی برج کے تحت منعقدہ کیمپ میں ڈاکٹرز دانتوں کے مریض سے جانکاری لے رہی ہیں
دی برج کے تحت منعقدہ کیمپ میں ڈاکٹرز دانتوں کے مریض سے جانکاری لے رہی ہیں

اس موقع پر بانی دی برج علی صہیب کا کہنا تھا کہ برج کے تحت ایسے کیمپس مزید منعقد کریں گے۔
علی صہیب نے کہا کہ عوام کی مدد اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مقصد ہے۔ ایسے کیمپس دانتوں کی صحت کے حوالے سے مفید ہیں۔

دی برج کے تحت منعقدہ کیمپ میں ڈاکٹرز ودیگر کا گروپ
دی برج کے تحت منعقدہ کیمپ میں ڈاکٹرز ودیگر کا گروپ

ڈاکٹر جہانزیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دانتوں کے حوالے سے مکمل آگاہی ضروری ہے. عوام پان، گٹکے اور چھالیہ سے پرہیز کریں۔