عدالت نے ملزم کو کم عمری کی شادی سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی۔فائل فوٹو
عدالت نے ملزم کو کم عمری کی شادی سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی۔فائل فوٹو

کم عمری کی شادی اورلڑکی کی عمر زیادہ دکھانے پردولہا کو سزا

ماڈل ٹرائل کورٹ مجسٹریٹ ملیرنے کم عمری کی شادی اور لڑکی کی عمر زیادہ دکھانے کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم وقار کو ڈھائی سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ماڈل ٹرائل کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر الطاف حسین تنیو کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔مدعی مقدمہ فدا حسین کے مطابق ملزم وقارنے 17 جولائی 2019 کو اس کی 14 سالہ بیٹی ایمن کو گھر سے اغواکیا، ملزم وقارنے ایمن کی عمر زیادہ دکھانے کے لیے جعلی دستاویزات بنوائے اور بیٹی کی عمر پانچ جون 1999 کرادی تھی۔

عدالت نے ملزم کو کم عمری کی شادی سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی۔ عدالت نے دیگردو ملزمان کو عدم شواہد کی بناءپر بری کرنے کا حکم دے دیا۔