چرچ میں آگ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران لگائی گئی۔فائل فوٹو
چرچ میں آگ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران لگائی گئی۔فائل فوٹو

گلشن اقبال میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں جھگیاں جل کر خاکستر

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فائر بریگیڈ کنٹرول روم کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 10 جی میں واقع عزیز بھٹی پارک کے عقب میں نذارت کے پلاٹ سے متصل کچی آبادی میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں جھگیاں جل گئیں۔

عزیز بھٹی پولیس کے مطابق آگ حادثاتی طورپرکسی ایک جھونپڑی میں ممکنہ طورپرکھانا پکانے کے دوران لگی جو تیز ہوا کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق بیشتر مکینوں کواپنا سامان نکالنے کا بھی موقع نہیں مل سکا اورفائربریگیڈ کے پہنچنے سے قبل ہی بڑی تعداد میں نقصان ہو چکا تھا۔

فائر بریگیڈ کنٹرول روم کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع پر فوری طورپرفائرفائٹرزکو دو گاڑیوں کے ہمراہ روانہ کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔

عزیز بھٹی پولیس کے مطابق جس مقام پر یہ جھگیاں بنائی گئی ہیں وہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی ملکیت ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔