مقتول خواجہ سرا گڈو کو نشہ آور چیز دیکر بیہوش اور بیہوشی کی حالت میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس
مقتول خواجہ سرا گڈو کو نشہ آور چیز دیکر بیہوش اور بیہوشی کی حالت میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس

کراچی کے علاقے گزری میں خواجہ سرا کا بے دردی سے قتل

کراچی: اپر گزری کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق اپر گزری کے قریب گھر سے خواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش ملی، نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خواجہ سرا کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کی شناخت گڈو کے نام سے ہوئی ہے، خواجہ سرا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے پاؤں، چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کیا گیا، مقتول خواجہ کافی عرصے سے اس گھر میں رہ رہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کو نشہ آور چیز دیکر بیہوش کیا گیا اور بیہوشی کی حالت میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔