شہری اپنے زیرِ استعمال گاڑیاں اور موٹر سائیکلز 2 مارچ سے قبل اپنے نام کرالیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا
شہری اپنے زیرِ استعمال گاڑیاں اور موٹر سائیکلز 2 مارچ سے قبل اپنے نام کرالیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا

کراچی:اوپن لیٹرپرچلنے والی موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کیخلاف کارروائی فیصلہ

کراچی پولیس نے شہر بھر میں اوپن لیٹر پر چلنے والی موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کے خلاف 2 مارچ سے کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے احکامات کے تحت 2 مارچ سے شہرِ قائد میں اوپن لیٹر پر چلنے والی موٹر سائیکل سمیت تمام گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے اس سلسلے میں سیکریٹری ایکسائز سندھ کو خط ارسال کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے زیرِ استعمال گاڑیاں اور موٹر سائیکلز 2 مارچ سے قبل اپنے نام کرائیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس میں بدعنوانی اور کروڑوں کی غیر قانونی آمدنی شروع ہو گئی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں تعینات بدعنوان عملے نے گزشتہ برس نومبر کے دوران مافیا کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، گاڑیوں کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹس بکنگ اور گاڑیوں کی چیکنگ سمیت دیگر امور میں شہریوں کو بینک ایجنٹس اور پرائیویٹ ٹاؤٹس کے حوالے کردیا گیا۔