ایس ایچ او قائد آباد نے خفیہ اطلاع پر بنگالی پاڑے میں دلشاد اوڈ نامی شخص کے گھر پہ چھاپہ مارا اور مغوی بچی کو بازیاب کرالیا
ایس ایچ او قائد آباد نے خفیہ اطلاع پر بنگالی پاڑے میں دلشاد اوڈ نامی شخص کے گھر پہ چھاپہ مارا اور مغوی بچی کو بازیاب کرالیا

قائد آباد اسٹار گرائونڈ سےاغوا ہونے والی بچی کو قائد آباد پولیس نے بازیاب کرالیا

گزشتہ 25 فروری کوقائد آباد اسٹار گرائونڈ سے اغوا ہونے والی بچی کوقائد آباد پولیس نے بنگالی پاڑہ سے بازیاب کرالیا ہے ۔

اس حوالے سے بچی کے والد نے 1مارچ کو قائدآباد تھانے  میں بچی کے اغواکا مقدمہ درج کرایا تھا جس پر ایس ایچ اوقائد آباد امین کھوسہ  نے بچی کی تلاش میں مسلسل مختلف جگہوں پر چھاپے مارے تاہم بچی کا سراغ نہیں مل سکا تھا ۔

تاہم ایس ایچ او قائد آباد امین کھوسہ نے خفیہ اطلاع پر بنگالی پاڑے میں دلشاد اوڈ نامی شخص کے گھر پہ چھاپہ مارا اور مغوی بچی کو بازیاب کرالیا جبکہ موقع سے مبینہ اغواکار دلشاد اوڈ کو بھی گرفتارکر لیا ۔ملزم دلشاد اوڈ سے مزید  تفتیش کی جارہی ہے۔