گرفتارملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور 5 عدد بال بم برآمد ہوئے ہیں
گرفتارملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور 5 عدد بال بم برآمد ہوئے ہیں

قانون نافذ کرنےوالےاداروں کی کاروائی داعش کےتین خطرناک دہشتگرد گرفتار

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام۔ضلع کیماڑی پولیس اور رینجرز انٹیلی جنس نے مشترکہ طور پر کارروائی  کرتے ہوئے محمد خان کالونی اتحاد ٹائون سے دہشتگرد تنظیم داعش کے تین خطرناک دہشتگردوں کو  گرفتارکر لیا۔

اس حوالے سے ضلع کیماڑی پولیس کا کہنا تھا کہ داعش کے خطرناک دہشتگردوں کو اسلحہ ایمونیشن و دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ محمد خان کالونی اتحاد ٹاون میں واقع کمپاؤنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان مبینہ طور پر 23 مارچ یوم پاکستان یا اس سے قبل کراچی میں بڑی دہشتگردی کی کاروائی کرنا چاہتے تھے۔

گرفتارملزمان کے قبضہ سے 3 رائفلیں ، 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور 5 عدد بال بم برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔