جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ کےخلاف دہشتگردی، بھتہ خوری اور ٹیلی گراف ایکٹ کیخلاف مقدمہ  درج کیاگیا ہے
جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ کےخلاف دہشتگردی، بھتہ خوری اور ٹیلی گراف ایکٹ کیخلاف مقدمہ  درج کیاگیا ہے

پولیس اہلکارسے بھتہ طلب کرنے والی جعلی صحافی خاتون کیخلاف مقدمہ درج

جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ اعوان کی جانب سے بھتہ طلبی کا معاملہ۔سرسید پولیس کی جانب سے جعلی صحافی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ کےخلاف دہشتگردی، بھتہ خوری اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت  مقدمہ  درج کیاگیا ہے ۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ پولیس اہلکار شیخ تیمورکا کہنا تھا کہ  ثانیہ اعوان نے مجھے فون کرکے 10ہزار روپے بھتہ ایزی پیسہ کے ذریعے طلب کیا۔بھتہ نہ دینے پر تصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں۔جعلی صحافی خاتون کی جانب سے  مجھے ڈرا دھمکا کر بھتہ طلب کیا گیا  اور بھتہ نہ دینے پر مجھےنوکری سے برطرف کروانے کی دھمکیاں دی گئی۔ جعلی صحافی خاتون ثانیہ اعوان نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بہت اہلکاروں کو برطرف کروایا ہے۔

جعلی صحافی خاتون ثانیہ اعوان نے کہا کہ آپس میں مل کر تم لوگ بھتے کی رقم کا بندوبست کرورقم نہ دینے پر تم لوگوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرتی رہوں گی۔

اس حوالے سے سرسید پولیس کا کہنا تھا کہ جعلی صحافی خاتون  کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے جعلی صحافی خاتون کے گھرپر چھاپہ مارا گیا ہے ۔تاہم ثانیہ اعوان  اپنے شوہر شاہ رخ کے ہمراہ گھر سے فرار ہوگئی ہے ۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔جعلی صحافی ثانیہ شاہ رخ کے خلاف سرسید تھانہ میں مقدمہ الزام نمبر 246/21 بجرم دفعہ 384/385 و ٹیلگراف ایکٹ تحت درج کیا گیا ہے ۔