مددگار 15نے اسکول وین میں لگی آگ کو فائربریگیڈ کے ذریعے بھجوایا اور شاہراہ فیصل سے متاثرہ اسکول وین کو لفٹر کے ذریعے صدر تھانے منتقل کیا
مددگار 15نے اسکول وین میں لگی آگ کو فائربریگیڈ کے ذریعے بھجوایا اور شاہراہ فیصل سے متاثرہ اسکول وین کو لفٹر کے ذریعے صدر تھانے منتقل کیا

مدد گار15نے5منٹ میں وقوعہ پر پہنچ کربڑا سانحہ ہونے سے بچالیا

مدد گار15کے صدر میں تعینات اہلکاروں نے 5منٹ میں پہنچ کر8سے ذائد بچوں اور وین ڈرائیور کی جان بچالی ۔

مدد گار 15کے اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شاہراہ فیصل عائشہ بھوانی اسکول کے پاس اسکول وین میں لگی آگ میں سے 8بچوں اور وین ڈرائیور کو باحفاظت باہرنکال لیا۔

مددگار 15ذرائع کے مطابق اسکول وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔مددگار 15نے اسکول وین میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کو اطلاع دی جس پر فائربریگیڈ کے عملے نے آکر اسکول وین میں لگی آگ کو بجھایا ۔

مددگار 15نے وین میں موجودہ بچوں کو ریسکیو کر لیا ۔اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مددگار 15نے وقت پر پہنچ کر  بہت بڑا سانحہ ہونے سے بچالیا ۔ اسکول وین میں آگ لگنے کے باعث شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ۔جبکہ مددگار 15نے اسکول وین میں لگی آگ کو فائربریگیڈ کے ذریعے بھجوایا اور شاہراہ فیصل سے متاثرہ اسکول وین کو لفٹر کے ذریعے  صدر تھانے منتقل کیا ۔

جس کے بعد ٹریفک کی روانی معمول پر آئی ۔ آگ لگنے کا واقعہ عائشہ بھوانی اسکول کی وین میں پیش آیا ۔مزکورہ واقع ریجنٹ پلازکے سامنے پیش آیا ۔