گھر والے کاروبار کے لیے پیسے نہیں دیتے تھے جس کے لیے اغوا کا ڈرامہ رچایا، ملزم کا اعترافی بیان
گھر والے کاروبار کے لیے پیسے نہیں دیتے تھے جس کے لیے اغوا کا ڈرامہ رچایا، ملزم کا اعترافی بیان

اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچا کر تاوان مانگنے والا مزدور گرفتار

گوجرانوالہ: اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا مزدور پولیس کے شکنجے میں آگیا۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کوٹ لدھا میں مزدور کے اغواء اور 80 لاکھ روپے تاوان کا ڈراپ سین ہو گیا، اپنے ہی اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا مزدورپولیس کے شکنجے میں آگیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق محمد نواز نامی شخص نے گھر والوں سے کاروبار کے لیے پیسے لینے کے لیے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، اور اغواء ہونے کے بعد علی پور چھٹہ کی مقامی مسجد میں رہائش پذیر تھا، نواز گھر کے گردونواح میں ہی لوکیشن بدل کر تاوان کے لیے گھر والوں کو تاوان کے لیے کال کرتا تھا۔
حکام نے بتایا کہ کوٹ لدھا پولیس نے ٹیکنکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا، اور ملزم نے گرفتار ہوتے ہی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گھر والے کاروبار کے لیے پیسے نہیں دیتے تھے اپنا کاروبار کرنے اور پیسے ہتھیانے کے کیے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔