فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111750 روپے پر مستحکم رہی
فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111750 روپے پر مستحکم رہی

پاکستان میں سونے کی قیمتیں برقرار

کراچی: عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں‌ مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 1895ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 95808 روپے پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286روپے پر مستحکم رہی ہے۔