تعزیتی اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی، سنئیر صحافی پروفیسر توصیف احمد، محمود شام، انور سن رائے، مقصود یوسفی، اے ایچ خانزادہ، امتیاز خان فاران و کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی اراکین سمیت دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

مرحوم سینئرصحافی راجہ طارق کوخراج عقیدت پیش کرنےکےلئے کراچی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا

کراچی پریس کلب اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے مرحوم سینئر صحافی و جنرل سیکریٹری سی آر اے راجہ طارق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے کراچی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا-

تعزیتی اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی، سنئیر صحافی پروفیسر توصیف احمد، محمود شام، انور سن رائے، مقصود یوسفی، اے ایچ خانزادہ، امتیاز خان فاران و کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی اراکین سمیت دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

اجلاس میں مرحوم راجہ طارق کی بیوہ اور بیٹیوں نے بھی شرکت کی- مرحوم راجہ طارق کی بیٹی سمیت انکے ساتھی و سنئیرز نے ان کے حالات ذندگی پر روشنی ڈالی اور اظہار خیال کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ راجہ طارق انتہائی خوش اخلاق اور سادہ انسان تھے، انہوں نے کم عمری سے ہی سخت محنت اور جدوجہد کر کے صحافت میں بڑا نام کمایا اور آخری وقت تک سخت محنت اور لگن سے کام کرتے رہے-

مرحوم راجہ طارق سچے اور پیار محبت کرنے والے انسان تھے- انہوں نے کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے آئین کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا اور وہ کرائم رپورٹرز کی فلاح وبہبود کے لیئے بہت کچھ کرنے کا عزم رکھتے تھے-

اس حوالے سے مقررین کا کہنا تھا کہ راجہ طارق کی ذندگی کرائم رپورٹرز کے لیئے ایک مشعل راہ ہے اور حالات کیسے بھی ہوں اپنے شعبے کے ساتھ ایمانداری اور لگن آپ کو ایک کامیاب صحافی بناتی ہے- راجہ طارق کی سادہ طبعیت و سادہ ذندگی اسکی روشن مثال ہے-

تعزیتی اجلاس میں مرحوم راجہ طارق کی صاحبزادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ایک شفیق اور انسان دوست شخصیت تھے جنکی کمی ہمیشہ رہے گی- اس مواقع پر کراچی پریس کلب اور سی آر اے پاکستان کے عہدیداروں نے مرحوم راجہ طارق کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ اپنے تعاون کی یقین دھانی کرائی- اجلاس میں مرحوم راجہ طارق کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور انکی مغفرت کے لیئے دعا بھی کی گئی-