عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بری خبر کیلیے بھی خود کو تیار رکھیں۔فائل فوٹو
عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بری خبر کیلیے بھی خود کو تیار رکھیں۔فائل فوٹو

کراچی میں بارش رُکنے کے بعد بھی کئی علاقوں میں بجلی بند

کراچی میں بارش رُکنے کے بعد کچھ علاقوں میں اب بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے مہران ٹائون سکٹر6ایف میں گزشتہ رات سے بجلی بند ہے،  پی آئی بی کالونی میں گزشتہ 13 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ ملیر اور قائد آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کورنگی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اس کے علاوہ بھی ہشر کے کئی عاقوں میں گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے حسب روایت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج پھر بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک کے بعد ایک تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، شہرِ قائد کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔