ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن اور ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔فائل فوٹو
ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن اور ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔فائل فوٹو

کراچی ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احتجاج کرتے ہوئے رجسٹریشن بند کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ملک کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پرعوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا۔ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بھی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہونے پر ویکسین لگوانے آنے والوں کی بڑی تعداد واپس لوٹ گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہیں ملے گی تو کام بھی نہیں ہوگا ، ہمیں ہمارا حق دیا جائے جو وعدہ کیا وہ نبھایا جائے۔

ادھر ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن اور ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے  اپنے ملازمین کو ایکسپو سینٹر ویکسینیشن کے لیے آنے والے عوام کی رجسٹریشن کا کام سونپ دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے ایکسو سینٹر میں 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پراحتجاج کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرزکو ایکسپو ہال سے نکال دیا۔

اس دوران ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے مزاحمت کی گئی، مظاہرین نے  واجبات کی ادائیگی کے لیے نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر میں300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر مامور ہیں۔