شہزاد اکبر نےنذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔فائل فوٹو
شہزاد اکبر نےنذیر چوہان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرا دیا۔فائل فوٹو

جہانگیر گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان گرفتار

لاہور۔ریس کورس پولیس نے وزیر اعظم کے  معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبرپرقادیانی ہونے کا الزام لگانے والے جہانگیر گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے نذیرچوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے شہزاد اکبرکی درخواست پردرج مقدمے میں حراست میں لیا،نذیر چوہان نے اپنی گرفتاری کی خود تصدیق کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیر چوہان نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر کے خلاف نجی ٹی وی پروگرام میں مبینہ طور پر سنگین الزامات پر مبنی بیان دیا تھا جس پر وزیراعظم کے مشیر کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ د رج کرنے کیلیے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی گئی ۔ مقدمے کی درخواست آنے پر نذیر چوہان تھانے میں گرفتاری کیلیے چلے گئے تھے جس پر پولیس نے انہیں کہا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں آپ کو حراست میں نہیں لے سکتے ۔

یاد رہے رواں ماہ مئی میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ،مقدمےمیں دھمکیاں دینا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا جرم ہے، افسوس یہ جرم نذیر چوہان نےسرزد کیا، شہزاداکبر نے کہا تھا کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیاپرگمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں۔