کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اب ہفتےمیں صرف اتوارکومارکیٹیں بند رہیں گی
کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اب ہفتےمیں صرف اتوارکومارکیٹیں بند رہیں گی

کراچی میں جمعےکوبھی مارکیٹیں کھلیں گی،ترجمان سندھ حکومت

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعےکوبھی مارکیٹیں کھولنےکافیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں جمعے کو مارکیٹیں کھلیں گی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اب ہفتےمیں صرف اتوارکومارکیٹیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں بند رہتی تھیں لیکن اب صوبائی حکومت نے جمعے کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔