تفتیشی افسر عزت وگن نے مزید بتایا کہ آگ کی اصل حقیقت تلاش کرنے کے لیے نمونے حاصل کئے ہیں
تفتیشی افسر عزت وگن نے مزید بتایا کہ آگ کی اصل حقیقت تلاش کرنے کے لیے نمونے حاصل کئے ہیں

سانحۂ مہران ٹاؤن کے4ملزمان کوعدالت نےریمانڈ پرجیل بھیج دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کراچی کی عدالت نے سانحۂ مہران ٹاؤن کے 4 ملزمان کو 18 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس سے قبل کراچی کی سٹی کورٹ میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سانحۂ مہران ٹاؤن کے 4 ملزمان کو پیش کیا گیا۔

اس حوالے سے تفتیشی افسر عزت وگن نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ اداروں کو نوٹس بھیج چکے ہیں، مگر ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔

سانحۂ مہران ٹاؤن کے تفتیشی افسر عزت وگن کا کہنا تھا کہ کیس میں ابھی مزید تفتیش کرنی ہے، 2 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی اصل حقیقت تلاش کرنے کے لیے نمونے حاصل کئے ہیں۔

تفتیشی افسر کامزید کہنا ہے کہ حاصل کردہ نمونے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں، جن کے ایک دو روز میں نتائج مل جائیں گے۔