اس حوالے سے ڈی آئی جی منیر شیخ کا کہنا تھا کہ بلدیہ سعید آباد، اجمیر نگری اور ضلع کیماڑی میں بھی لائسنس برانچ کا قیام کیا جائے گا
اس حوالے سے ڈی آئی جی منیر شیخ کا کہنا تھا کہ بلدیہ سعید آباد، اجمیر نگری اور ضلع کیماڑی میں بھی لائسنس برانچ کا قیام کیا جائے گا

کراچی میں6نئی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات ارسال

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ۔کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہیں۔

6نئی ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئےسفارشات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کو بھیجی گئی ہیں۔سفارشات منظوری کی صورت میں کراچی کے علاقے گڈاپ،ملیر اور سعود آباد میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز قائم ہوں گی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی منیر شیخ کا کہنا تھا کہ بلدیہ سعید آباد، اجمیر نگری اور ضلع کیماڑی میں بھی لائسنس برانچ کا قیام کیا جائے گا۔شہریوں کی سہولت کے لئے دوموبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ بھی تیار کرلئے گئےہیں۔ڈرائیونگ لائسنس برانچز کی ٹائمنگ بڑھا کر دو شفٹوں میں کام شروع کردیا گیا ہے۔

موبائل لائسنس یونٹ سے اب تک لگ بھگ 2ہزار لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جا چکے ہیں۔شہریوں نےموبائل یونٹ سے استفادہ کرتے ہوئے 7سو سے زائد لائسنس کی تجدید بھی کرائی ہے۔