فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔فائل فوٹو
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔فائل فوٹو

کے ڈی اے نے مہران ٹاؤن میں آپریشن کا فیصلہ کرلیا

کراچی: شہرقائد میں کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری سانحے کے بعد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کورنگی مہران ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ کے ڈی اے نے 1401پلاٹس مالکان کو خطوط جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ الاٹیز اصل دستاویزات کے ساتھ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہوں۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین پرعمل نہ کرنے پر تعمیرات کو گرا دیا جائے گا۔ محکمہ کے ڈی اے نے اشتہارات کے ذریعے بھی الاٹیز کو آگاہ کردیا ہے۔

سانحہ مہران ٹاؤن کے بعد کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اس ضمن میں حتمی فہرست جاری کردی۔